پیلیکن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن،امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے”فوک پرفارمنس” کاانعقاد
بہاولپور:پیلیکن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بزم نسواں پراجیکٹ کے تحت امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے”فوک پرفارمنس” کاانعقاد کیا گیا معروف لوک گلوکار دتو لعل بھیل نے نامور مسلمان صوفی شعراء کے علاوہ دیگر مذاہب کے کلام گا کر جب کے ان کی ٹیم نے شاندار آئٹم پیش کر کے داد حاصل کی۔
دتو لعل کی ٹیم نے بین المذاہب ہم آہنگی اورامن کے پیغام کو خوبصورت پیرائے میں شرکاء کے سامنے رکھا۔
اس موقع پرپیلیکن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی ٹیم نے خواتین شرکاء کو موجودہ دور میں امن و رواداری کا پیغام عام کر نے کے لیے آگے آنے اور اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کے جب تک ملک کی نصف آبادی پر مشتمل خواتین اس حوالے سے اپنا کردار ادا نہیں کرتیںقومی ترقی اور امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔