سٹی چوک پر آئی لو رحیم یارخان کا لوگو نصب کر دیا گیا
رحیم یارخان شہر کی خوبصورتی میں ایک اور اضافہ،سٹی چوک پر آئی لو رحیم یارخان کا لوگو نصب کر دیا گیا،سوشل میڈیا پر آئی لو رحیم یارخان ٹرینڈ بن گیا۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی وٹکٹ ہولڈر این اے 179میاں عامر شہباز نے سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری خیام کاظم وڑائچ کی تجویزپر سٹی چوک پر آئی لو رحیم یارخان کا لوگو نصب کروا کر چوہدری خیام کاظم وڑائچ، چیمبرآف کامرس کے سابق سینئر نائب صدر چوہدری اعظم شبیر،چوہدری ذوالفقار علی گل،چوہدری زریاب وڑائچ،چوہدری اشتیاق گل،ربانی بلوچ،چوہدری تنویر ڈھلوں ودیگر شہریوں کے ہمراہ ربن کاٹ کر افتتاح کیا اورملکی وقومی سلامتی کیلئے دعا مانگی۔
اس موقع پر میاں عامر شہباز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہم نے صرف اپنے شہر اورملک کی محبت میں یہ اقدام کیا ہے
انشاء اللہ ہم سیاست سے بالا تر ہوکر شہرکی تعمیر وترقی اورصفائی ستھرائی سمیت صحت کے مسائل کے حل کے لئے مختلف پراجیکٹ پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ آئی.لو.رحیم یارخان کے لوگو کو نصب کرنے کا آئیڈیا چوہدری خیام کاظم وڑائچ کا تھا
جنہوں نے توجہ دلائی اورآج ہم نے اسکا افتتاح کر دیا ہے،چوہدر ی خیام کاظم وڑائچ نے کہا کہ باقی شہروں اورملکوں میں اپنے اپنے شہر سے پیار اورپہچان کے لئے بورڈزاورلوگو دیکھے ہم نے بھی سوچا کہ رحیم یارخان میں بھی ایک ایسا پوائنٹ ہونا چاہئے
جس کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے شہر سے محبت کا اظہار اوراپنے شہر کی پہچان کروا سکیں انہوں نے کہا کہ میاں عامر شہباز نے ہمیشہ بلا تفریق شہری،عوامی مسائل کے حل اورترقی کیلئے اپنے آپ کو پیش کیا ہم امید کرتے ہیں ہم اس مشن میں ان کے شانہ بشانہ ہیں،
اس موقع پر چوہدری اعظم شبیر سمیت دیگر شخصیات نے بھی اس اقدام پر میاں عامر شہباز اورچوہدری خیام کاظم وڑائچ کے اقدا م کو سراہا اورسیلفیاں لیکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں
جس کے بعدرات گئے شہر سیلفیاں لے لے کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے رہے اور آئی.لو.رحیم یارخان ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔