چوروں اور ڈاکوؤں کا خاتمہ کر کے عوام کو سکھ کی نیند سونے کا موقع فراہم کرنا میرا اولین مقصد ہے
رحیم یار خان : تھانہ پکالاڑاں کی حدود سے چوروں اور ڈاکوؤں کا خاتمہ کر کے عوام کو سکھ کی نیند سونے کا موقع فراہم کرنا میرا اولین مقصد ہے‘
جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہمارا فرض ہے‘ قانون سب کے لیے برابر ہے‘ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرکے کیفرکردارتک پہنچانا میری اولین ترجیح ہے۔
ان خیالات کا اظہارایس ایچ اوتھانہ پکا لاڑاں چوہدری تنویراحمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اعلی افسران کی بدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانونی کاروائیاں جاری ہیں‘شہریوں کی حفاظت کرنا پولیس کی ذمہ داری اور ڈیوٹی ہے۔
ایس ایچ او چوھدری تنویر احمدنے کہا کہ علاقے میں امن وامن قائم رکھنے کے لیے عوام کو بھی پولیس کا ساتھ دینا چائیے اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرنی چائیے‘
جرائم پیشہ عناصر خواہ کتنے چالاک اوربااثر کیوں نہ ہوں ان کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی کے لیے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی کوشش جاری رکھوں گا‘
تھانہ پکالاڑاں کی حدود میں جرائم کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات کرلیے گئے ہیں۔