بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے 2 بار سزائے موت
رحیم یارخان :خان پور: 9 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 2 بار سزائے موت اور 12 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا
ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر خان پور محمد زبیر موہل کے مطابق ملزم پرویز نے سال 2020 میں 9 سالہ عبداللہ کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا دیا تھا
جس پر تھانہ صدر خان پور پولیس نے مقدمہ نمبر 1218/20 درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا
جہاں پراسیکیوشن نے اس کیس کی پیروی کی اور ملزم پر عائد الزامات عدالت میں ثابت ہوئے
جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج خان پور عابد رضا نے ملزم کو 2 بار سزائے موت اور 12 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ملزم کو جوڈیشل حوالات بجھوا دیا گیا