پنجاب بھرکی35 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی سیٹیں خالی

رحیم یارخان : حکومت پنجاب کی عدم توجہی کی بناپربہاولپورسمیت پنجاب بھرکی35 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر زکی سیٹیں خالی پرووائس چانسلرزکے ذریعے کام چلایاجانے لگا انتظامی معاملات بری طرح متاثر،
متعدد پرووائس چانسلرز نے اپنے بیٹوں بیویوں اوردیگررشتہ داروں کی بھرتیاں کرنے کامنصوبہ بنالیابروقت تعیناتیاں نہ ہوئیں توتعلیمی نظام ڈی ٹریک ہوسکتاہے ۔ عوامی وسماجی حلقوں نے تشویش کا اظہارکردیا،
بہاولپور میں قائم اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹراطہرمحبوب5 جولائی2023 کواپنی معینہ مدت پوری کرکے چارج چھوڑ چکے ہیں
صادق ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر صائقہ امتیاز10 اکتوبر2023 کواپنے عہدے سے سبکدوش ہوئیں اس طرح چولستان یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈانیمل سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرمحمدسجادخاں 24 جنوری2024 کوچارج چھوڑ گئے
ان کے بعدپرووائس چانسلر ہی اپنے طریقے سے کام چلائے ہوئے ہیں اس طرح بہاولپورکے علاوہ میاں نوازشریف یونیورسٹی ملتان ویمن یونیورسٹی ملتان بہاوَالدین زکریایونیورسٹی ملتان یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور وٹرنری یونیورسٹی لاہور پنجاب یونیورسٹی لاہور یونیورسٹی آف لیہ تھل یونیورسٹی بھکرغازی یونیورسٹی ڈی جی خان، ڈیرہ غازیخان یونیورسٹی یونیورسٹی آف جھنگ سمیت پنجاب کی35 یونیورسٹیاں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں سے خالی پڑی ہوئی ہیں
جوموجودہ حکومت کی تعلیم دوست پالیسیوں کامنہ چڑارہی ہیں دوسری جانب متعدد یونیورسٹی کے پرووائس چانسلرز نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قوانین کی دھجیاں بکھیرناشروع کردی ہیں
یونیورسٹیوں کے انتظامی معاملات بری طرح متاثر ہورہے ہیں
یونیورسٹیوں میں داخلوں کی تعداد میں اضافہ کی بجائے تبدریج کمی ہورہی ہے اوراکثرپرووائس چانسلرز نے بھرتیاں کرنے کی بھی منصوبہ بندی بھی کرلی ہے اپنے رشتہ داروں اورعزیزواقارب کومیرٹ کے برعکس بھرتی کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔
عوامی وسماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لے کرمستقل بنیادوں پروائس چانسلرز تعینات کرنے کامطالبہ کیاہے ۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button