غریب اور مستحق خاندانوں کی مدد کا فیصلہ
رحیم یارخان:پولیس تحفظ مرکز کے تواسط سے مشکل حالات میں کارکمال ویلفیئر فاونڈیشن کا نادار، غریب اور مستحق خاندانوں کی مدد کا فیصلہ۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر غربت کی لکیر سے نیچے جاتے ہوئے خاندانوں کو ماہانہ اشیاء خورد ونوش کی فراہمی کے لیے کارکمال ویلفیئر فاونڈیشن اور محکمہ پولیس مشترکہ اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے صدر کارکمال ویلفیئر فاونڈیشن محمد صنان ارشد نے ماہانہ کی بنیاد پر کارکمال ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے پولیس تحفظ مرکز کی تواسط سے فوکل پرسن تحفظ مرکز اے ایس پی دانیہ رانا سے ملاقات میں مہنگائی اور غربت سے تنگ درجنوں خاندانوں کی کفالت کی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا ہے،
نوجوانوں پر مشتمل تنظیم کا کہنا تھا کہ ملک کی مشکل حالات میں ٹیم کارکمال عوام کی خدمت پر معمور رہے گی اس موقع پر وکٹم سپورٹ آفیسر قمبر کشش اور محمد ابوبکر بٹ بھی موجود تھے