چولستان میں 9میڈیکل و ویٹرنری کیمپ فعال کردیے گئے۔

رحیم یارخان :بہاول پور:11/مئی :وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پرکمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال، اراکین اسمبلی میاں محمد شعیب اویسی، ملک محمد ظہیر چنڑ نے چولستان کے دور افتادہ علاقے گھرکن اورچنن پیر کا دورہ کیا۔
انہوں نے شدید گرمی اور خشک سالی کے باعث ہلاک ہونے والے جانوروں کے مالکان اور متاثرہ افرادسے ملاقات کی اور ان سے اظہار ہمدردی کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، ایم ڈی سی ڈی اے مہر محمد خالد، ایڈیشنل کمشنر اشتمالات طارق بخاری اورمحکمہ صحت، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، لائیو سٹاک اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔

کمشنر بہاول پورنے اس موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو سے کرتے ہوئے کہاچولستانیوں کو ان کے مال مویشی کے ہمراہ چکوک یا پانی کی پائپ کے قریبی علاقوں میں منتقل کیا جارہا ہے اورچولستانیوں اور ان کے مویشیوں کو حالیہ خشک سالی اور گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
کمشنر بہاول پور کیپٹن محمد ظفر اقبال نے مزید کہا کہ چولستان کی آبادی والے علاقوں میں باؤزر کے ذریعے پانی کی فراہمی کا بندوبست کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چولستان کے علاقے کے متعلقہ تحصیلوں میں بیس کیمپ قائم کیے گئے ہیں تاکہ مقامی انسانی آبادیوں کے جان و مال کا تحفظ کیا جاسکے۔

کمشنر بہاول پور نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت کے مطابق 11مقامات پربیس کیمپ میں میڈیکل و ویٹرنری اور زراعت سے متعلق سہولیات کو ہنگامی بنیاد پر یقینی بنایا جا رہا ہے اورمیڈیکل و ویٹرنری کیمپ میں میڈیکل آفیسر، پیرامیڈیکل اور وٹرنری سٹاف و ضروری ادویات فراہم کر دی گئی ہیں ۔

کمشنر بہاول پور نے کہا کہ چولستان میں مزید9میڈیکل و ویٹرنری کیمپ کل تک فعال کردیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل کیمپس میں ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ موبائل ایمبولینس کی24گھنٹے فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اسی طرح ریسکیو1122 کی ایمبولینسز بھی کیمپ میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چولستان کی صورت حال کا ہرلمحہ جائزہ لینے کے لیے 24 گھنٹے کنٹرول روم فعال ہے۔

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں شعیب اویسی اور ملک ظہیر اقبال چنڑ نے میڈیا کے نمائندگان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چولستان میں شدید گرمی کی لہر سے ہلاک ہونے والے جانوروں کے نقصان کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کیے جارہے ہیں اور انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چولستان کا دورہ کیا ہے۔

کمشنر بہاول پور نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ چولستان میں رہنے والوں کو شدید گرمی سے محفوظ رہنے کے لیے ان کا شعور اجاگر کیا جائے اور انہیں پانی کے ساتھ ORS فراہم کیا جائے۔

کمشنر بہاول پور نے کہا کہ متعلقہ محکمہ جات میڈیکل و ویٹرنری اور زراعت سے متعلق معلومات کے ساتھ ساتھ بیس لائن ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تاکہ بروقت ضروری اقدامات کو ممکن بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت و چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیمیں گرمی کی لہر سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے علاقے کے لوگوں کو آگاہی دے رہی ہیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button