وسیب اتحاد کی جانب سے راجہ فرخ غازی ایڈووکیٹ ضلعی صدر (یوتھ ونگ)مقرر،
رحیم یارخان :وسیب اتحاد کی جانب سے راجہ فرخ غازی ایڈووکیٹ ضلعی صدر (یوتھ ونگ)مقرر، وسیب اتحاد کے سرپرست اعلیٰ ممتاز مصطفی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سابق ممبر پنجاب بار کونسل و سابق چیئرمین ایگز یکٹو پنجاب بار کونسل،چیئرمین و سیب اتحاد و چیئرمین پختون اتحاد مشر سردار حسن خان نیازی،مرکزی صدر وڈیرا عاشق حسین سانگی ایڈووکیٹ، مرکزی جنرل سیکرٹری شاہد کانجو،نبی بخش سنگھڑ، وڈیرہ احمد رضا سانگی،سردار یعقوب گوپانگ،یوتھ کہ مرکزی صدر رئیس مدنی چاچڑ،محمد احمد کانجو ایڈوکیٹ،جنید خان سانگی ایڈووکیٹ ڈویژنل صدر،رضوان خان خٹک،راجہ ولید غازی،احمد نقاش خٹک ودیگر کے ہمراہ ضلعی صدر یوتھ ونگ و سیب اتحاد راجہ فرخ غازی ایڈوکیٹ کو مبارکباد دی اورپھولوں کے ہار پہنائے،
اس موقع پر وسیب اتحاد کے سرپرست اعلیٰ ممتاز مصطفی،چیئرمین وسیب اتحاد و چیئرمین پختون اتحاد مشر سردار حسن خان نیازی نے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں انہوں نے ہی آگے جاکر ملک کی بھاگ دوڑسنبھالنی ہے و سیب اتحاد اپنے نوجوانوں کو آگے لا رہا ہے تاکہ وہ اپنے حقوق جان سکیں اور انہیں حاصل کرنے کے لئے ایک ہوکر اپنا کردار ادا کریں،مرکزی صدر وڈیرا عاشق حسین سانگی ایڈووکیٹ، مرکزی جنرل سیکرٹری شاہد کانجو نے کہا کہ و سیب اتحاد تمام شعبوں پر فوکس کئے ہوئے ہے انشاء اللہ بہت جلد باقی باڈیوں کو بھی مکمل کر کے کام شروع کر دیں گے