چولستان میں حالیہ گرمی کی لہر کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا

رحیم یارخان :بہاول پور:10/مئی :کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت چولستان میں حالیہ گرمی کی لہر کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا
ہنگامی اجلاسجس میں منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ترقیاتی ادارہ بہاول پورمہر خالد احمد، ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنربہاول نگر کیپٹن (ر) محمد وسیم،و ڈپٹی کمشنر رحیم یارخاں مہتاب وسیم اظہر، اسسٹنٹ کمشنر ز تحصیل لیاقت پور، یزمان، فورٹ عباس، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ بہاول پور اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں مقامی، تحصیل اور ڈویژن سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

کمشنر بہاول پور نے ممبران ڈویژنل کمیٹی کو ہدایت کی کہ حالیہ گرمی کی لہر اور خشک سالی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکنا رہیں۔

Cholistan Save
Cholistan Save

 تمام ڈویژنل افسران اپنے ماتحت تحصیل و بیس کیمپ کمیٹیز پر عملہ کی حاضری و ضروری امدادی کارروائی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کنٹرول روم سی ڈی اے کو بھجوائی جائے۔

کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے ہدایت کی کہ تمام ڈویژنل افسران اور ان کے ماتحت افسران اپنے موبائل فون پر ہمہ وقت دستیاب رہیں گے تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی کمیونیکشن گیپ پیدا نہ ہواور بروقت ہنگامی صورت حال سے نمٹا جا سکے۔

کمشنر بہاول پور نے کہا کہ تمام بیس کیمپ و تحصیل کمیٹیاں فوری طور پر فعال ہو جائیں گی اور تمام ڈویژنل آفیسران اپنے اپنے محکمہ کا ایک آفیسر بطور فوکل پرسن مقرر کریں۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ہرتحصیل میں چولستان ریلیف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ کمشنر بہاول پور نے کہا کہ تحصیل کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اپنے متعلقہ علاقہ چولستان میں بیس کیمپ کی نگرانی کرے اور مقامی آبادی کی شکایات کا بروقت ازالہ کرے۔

مقامی تحصیل کمیٹی کو یہ ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے کہ وہ مفاد پرست عناصر کی جانب سے بے بنیاد اور جھوٹی خبروں کی روک تھام کرے۔

کمشنر بہاول پور نے کسی بھی ناگہانی صورت حال اور خشک سالی سے نمٹنے کے لیے چولستان کے علاقہ کے لے ہر متعلقہ تحصیل میں بیس کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کی تاکہ مقامی انسانی آبادی کی جان و مال کا تحفظ کیا جاسکے۔

بیس کیمپ کمیٹی کے اراکین کی ذمہ داریوں میں چولستانی آبادی سے قریبی رابطہ رکھنا، مقامی چولستانی آبادی کو آگاہی دینا کہ وہ اپنے مال مویشی کے ہمراہ چکوک یا نزدیکی پائپ لائن پر منتقل ہو جائیں،

بیس کیمپ پر میڈیکل، وٹرنری اور زراعت سے متعلق سہولیات کو یقینی بنانا، چولستان میں مقیم آبادیوں و لائیو سٹاک سے متعلق معلومات، بیس لائن ڈیٹا اکٹھا کرنا تاکہ ضروری سہولیات کو بروقت یقینی بنایا جا سکے،

گرمی کی لہر سے بچاؤ اور دیگر احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی دینا، کسی بھی ہنگامی صورت سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کرنا اور اعلیٰ حکام کو آگاہ کرنا،

ہر بیس کیمپ پر میگا فون کی موجودگی کو ہمہ وقت یقینی بنانا سمیت کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے موبائل میڈیکل و ویٹرنری ٹیموں کو بروقت مطلوبہ مقام پر پہنچنے کو یقینی بنانا شامل ہے۔

کمشنر بہاول پور نے ہدایت کی کہ حالیہ خشک سالی و شدیدگرمی کی لہرسے نمٹنے اور مقامی آبادی کے جان ومال کے تحفظ کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button