کرونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کے احکامات جاری
رحیم یارخان:کرونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کے احکامات جاری ضلع رحیم یارخان کے تمام چھوٹے بڑے افسران کی دوڑیں لگ گئیں کرونا ویکسی نیشن کو مذاق سمجھنے والے سینکڑوں سرکاری ملازمین ریڈار پر محکمہ خزانہ کو لسٹیں ارسال فوری تنخواہیں بند کرنے کی ہدایات‘جبکہ محکمہ خزانہ کے درجنوں ملازمین بھی شامل
حکومتی ہدایات نظرانداز کرنے‘ کرونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے سرکاری ملازمین کی سختی آگئی تصدیق کے طورپر نادرا سرٹیفکیٹ نہ دینے والے ملازمین کی عید سے پہلے تنخواہیں بند کرنے کے اعلیٰ افسران کے احکامات جاری سرکاری ملازمین کی بھاگ دوڑ شروع
ایک دن میں سینکڑوں ملازمین نے کرونا ویکسی نیشن کروا لی جبکہ سینکڑوں اپنی باری کا انتظار کرنے لگے‘
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حکومت پنجاب کی ہدایات کو نظرانداز کرنے پر کیاگیا اس فیصلہ کے بعد بھی کرونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کی سمیں بلاک کرتے ہوئے ہر قسم کے سفر پر پابندی عائد کردی جائے گی۔