عامر شہباز کی احتشام صغیر سےبیٹے کی وفات پر رہائشگاہ پہنچ کر اظہار تعزیت کیا

رحیم یار خان: پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر این اے 179 میاں عامر شہباز نے نیوز ایجنٹ بشیرامانت علی اینڈسنز کے احتشام صغیر سے ان کے جواں سالہ بیٹے مرحوم کی وفات پر ان کی رہائشگاہ پہنچ کر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت و بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت کی اور پسماندگان کوصبرجمیل کی تلقین کی، میاں عامر شہباز نے کہاکہ جوان اولاد کی موت کسی سانحہ سے کم نہیں، دکھ کی اس گھڑی میں دعا گو ہوں کہ اللہ مرحوم کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے، اس موقع پر ملک رشیداحمد، احسن بشیر، چوہدری صدیق ودیگر بھی موجود تھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button