ترانڈہ سوائے خان
ٹاون کمیٹی(ترنڈہ سوائے خان)
ترنڈہ سوائے خان کا قصبہ رحیم یار خان کے شمال مشرق میں تقریباً دس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس قصبہ کو سابق ریاست بہاولپور کے عہد میں ایک عباسی داود پوترے سردار سوائے خان نے آباد کیا تھا۔ اس لیے اس کا نام ترنڈہ سوائے خان پڑ گیا۔ 1998ءکی مردم شماری کے مطابق ترنڈہ سوائے خان کی آبادی 20,797 افراد پر مشتمل ہے۔جن میں 10,720 مرد اور 10,077 خواتین ہیں۔ 1981ءکی مردم شماری کے بعد 1998ءتک سالانہ شرح اضافہ 2.53 فیصد ہے۔2008 ءمیں اس کی آبادی 26059ہو گئی ہے