ممتازسماجی شخصیت رانامحمدحسین خاں ؒ(مرحوم)کی ساتویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی،

رحیم یارخان؛ضلعی صدرانصاف ویلفیئرونگ ولینڈلارڈچک 85پی رانامحمدجاویدخاں کے والدممتازسماجی شخصیت رانامحمدحسین خاں ؒ(مرحوم)کی ساتویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی،

ان کی رہائش گاہ پرمنعقدہ تقریب میں سابق وفاقی وزیرمذہبی امورسیدحامدسعیدکاظمی، پیرآف بھرچونڈی شریف میاں عبدالخالق نے خصوصی شرکت کی،

برسی کی تقریب میں سینکڑوں معززین علاقہ سمیت صدرانجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری انواراحمدنجمی، تنظیم السعیدکے ضلعی صدرحافظ محمدالیاس سعیدی، سٹی صدرمحمدسجادسعیدی، پی ٹی آئی کے رہنماء فضل کریم خان خٹک، میاں احسن رسول،پی ٹی آئی لیبرونگ کے ضلعی صدراناناصرمحمودخاں، محمدشاہد بھی تقریب میں شریک تھے،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیدحامدسعیدکاظمی نے کہاکہ نیک اولادوالدین کے لیے صدقہ جاریہ ہوتی ہے جوان کے دنیاسے رخصت ہونے کے بعدایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کااہتمام کرتی ہے،

رانامحمدحسین خاں ؒ مرحوم کاشماربانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے ساتھیوں میں ہوتاہے،انہوں نے علاقہ میں دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنابھرپورکرداراداکیا،

جنہوں نے اپنی ساری زندگی غریبوں، محتاجوں، بیواؤں اورمستحقین کے لیے وقف کررکھی تھی، ان کی وفات کے بعدخدمت کایہ سلسلہ ان کے بیٹے رانامحمدجاویدخاں نے جاری رکھاہواہے،

انہوں نے کہاکہ خوش قسمت ہیں وہ والدین جن کی اولادان کے دنیاسے چلے جانے کے بعدنیک اعمال کرکے ان کی بخشش کاذریعہ بنتی ہے،

تقریب کے آخرمیں سیدحامدسعیدکاظمی اورپیرآف بھرچونڈی شریف میاں عبدالخالق نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعاکروائی اورشرکاء کے لیے افطارڈنراورلنگرکاوسیع اہتمام کیاگیا،

تلاوت کلام پاک اورنعت رسول مقبولﷺ معروف نعت خواں سیداظہرمحمودبخاری کے حصہ میں آئی، علاوہ سیدحامدسعیدکاظمی نے رانامحمدجاویدخاں کے ہمراہ ان کے والدرانامحمدحسین خاں ؒ کی قبرپرحاضری دی اورمرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعاکی،

اس موقع پرچوہدری عبدالصمدنمبردار، رانامحمدحسن، رانامحمدخاں، رانامحمودالحسن، پیش امام حاجی عبدالواحد، راناصائم جاویدخاں، راناعمیرخاں، راناحمزہ خاں، پروفیسرعمران بشیرودیگرموجودتھے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button