رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے باعث 4اموات ہوگئیں،38 میں وائرس تصدیق
رحیم یارخان :کورونا وائرس کے باعث 4اموات ہوگئیں‘بچوں اور خواتین سمیت 38افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق‘ایس او پیز کے تحت گھروں میں آئسولیٹ۔
ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں چک 48/Aکا 70سالہ رانا،کوٹلہ پٹھان کا 46سالہ عبدالرحمن،بستی لاڈا آرائیں کی 60سالہ وزیراں بی بی، اور کینال گارڈن کا 70سالہ محمد اسلم شامل ہیں،
جبکہ 8بچوں اور15خواتین سمیت 38افراد 13سالہ محمد منیر،11سالہ محمد احمد،6سالہ غفتار مریم،12سالہ حفضہ جمیل،12سالہ سائرہ فاطمہ،5سالہ محمد اینان،3سالہ عسوا فاطمہ،1سالہ انوا فاطمہ،
48سالہ نائلہ منصور،21سالہ حنا فاطمہ،51سالہ امیر کوثر،55سالہ آمنہ بی بی،35سالہ شازیہ بی بی،55سالہ نزہت 62سالہ شمیم،25سالہ عائشہ23سالہ اقرائاقبال،
60سالہ شاہدہ پروین،32سالہ عائشہ نواز،33سالہ نازیہ عباس،20سالہ نمرہ عباس،26سالہ کرن عباس47سالہ شاہد سلیم،25سالہ صلاح الدین،
71سالہ فیاض حسین38سالہ محمد فاروق،33سالہ محمد اکمل،38سالہ جلال احمد،64سالہ محمد اسلم،48سالہ محمد نعیم،
42سالہ سہیل اصغر،42سالہ محمد کاشف سلیم،40سالہ عبدالشکور،52سالہ محمد ساجد،40سالہ شاہد اقبال،62سالہ خالد محمود،22سالہ مبشر عباس کو شیخ زاید ہسپتال لایا گیا
جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کردی۔محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مریضوں کو ایس او پیز کے تحت گھروں میں آئسولیٹ کردیا،
محکمہ صحت سے جاری ہونے والے سرکاری اعداد شمار کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد426ہے جن میں 408ہوم،5آر وائی کے 10پی پی بلاک اور3مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں شیخ زاید ہسپتال کے کورونا آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔
اعداد شمار کے مطابق ضلع میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد152مریضوں کی مجموعی تعداد3091تک جا پہنچی ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 36مریض صحت یاب ہوئے۔