آوارہ کتوں کے غول کاگیارہ سالہ کمسن بچےپرحملہ
رحیم یارخان :آوارہ کتوں کے غول کاکھجوریں توڑنے والے گیارہ سالہ کمسن بچےپرحملہ،
کاٹ کرموت کے گھاٹ اتاردیا،
والدین بچے کی اچانک ہلاکت پرغم سے نڈھال،
ورثاء، اہل علاقہ کااحتجاج،
آوارہ کتوں کوفوری طورپرتلف کرنے کامطالبہ۔
گزشتہ سہ پہربستی موہانہ کارہائشی گیارہ سالہ محمدمحسن اپنے گھرکے قریبی کھجوروں کے درختوں سے کھجوریں توڑرہاتھاکہ اسی دوران آوارہ کتوں کے غول نے کمسن محسن پرحملہ کرتے ہوئے اسے کاٹ کرشدیدزخمی کردیا،
لاپتہ ہوجانے پربیٹے کی تلاش میں نکلنے والے ورثاء واہل علاقہ نے کمسن محسن کوشدیدزخمی حالت میں پڑاہوادیکھ کرفوری طورپرطبی امدادکے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم کمسن محسن ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا،
بیٹے کی اچانک ہلاکت پروالدین غم سے نڈھال ہوگئے اورعلاقہ بھرکی فضاء بھی سوگوارہوگئی بعدازاں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ہلاک ہونے والے کمسن محسن کی نمازجنازہ اداکی گئی جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
اس موقع پرمحسن کے والدپیربخش سمیت اہل علاقہ نے مطالبہ کیاکہ اس علاقہ سے آوارہ کتوں کے غول کوتلف کیاجائے تاکہ کوئی اورکمسن ان نشانہ نہ بن سکے