رحیم یارخان میں نازیہ کو 7افراد زبردستی اغوا کے لئے گئے ،مقدمہ درج
رحیم یارخان : اہل خانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان نے جواں سالہ لڑکی کو زبردستی اغوا کر لیا‘ورثاء کی رپورٹ پر مقدمہ درج۔
تفصیل کے مطابق شاہ محمدمڑل کے رہائشی غلام نبی نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 7 ملزمان الطاف وغیرہ نے اس کی جواں سالہ بیٹی نازیہ بی بی کو زبردستی اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا‘ ورثاء کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
شاہ محمدمڑل کے رہائشی غلام نبی نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ ان کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 7 ملزمان الطاف وغیرہ نے اس کی جواں سالہ بیٹی نازیہ بی بی کو زبردستی اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا‘ ورثاء کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
دوران گشت پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کوٹ قطب کے علاقہ میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر تاش کے پتوں کے ذریعے جوا کھیلنے والے 4 جواری غلام فرید وغیرہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا‘ داؤ پر لگی ہوئی 20 ہزار روپے کی نقدی‘ 4 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کر کے قبضہ میں لیکر تھانہ منتقل کردیئے‘ سب انسپکٹر کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔