رحیم یارخاں میپکو(واپڈا ) میں اقرباء پروری کا بازار گرم ،

رحیم یارخان،رسی جل گئی بل نہ گئے،جام منور کو ایس ڈی او سے ایل ایس بنا دیا گیا،دوبارہ ایس ڈی او اور سب ڈویژن آفیسر آپریشن میپکو گلشن سب ڈویژن رحیم یارخان بنتے ہی کمر کس لی،ایک بار پھر کرپشن کا بازار گرم،

میپکو آفس رحیم یارخان جناح سب ڈویژن میں کرپشن کے متعدد واقعات کی وجہ سے ایس ڈی او جام منور کو ایس ڈی او کی سیٹ سے ہٹا دیا گیا بعدزاں جام منور کو ایل ایس بنا دیا گیا،موصوف کچھ عرصہ گزرنے کے بعد دوبارہ گلشن سب ڈویژن پر بجال ہوگیا،رسی جل گئی مگر بل نہ گئے بحالی کے فوری بعد ایس ڈی او گلشن سب ڈویژن نے ایک بار پھر کمر کس لی،اپنے ماتحتوں سے غیر قانونی میٹرز لگوانے شروع کردئیے،غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں ٹرانسفارمر کی تنصیب اور میٹر لگوانے شروع کردیئے،قانونی طور پر میٹر لگوانے والوں کو مہینوں انتظار کرنا پڑتا ہے،جبکہ رشوت وصولی کے بعد 15 یوم میں میٹر لگنے لگے،اکثر دفتر میں آنے والے سائلین سے بھی ایس ڈی او جام منور ہتک آمیز رویہ اپناتا ہے،اہل علاقہ نے ایف آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ ایس ڈی او جام منور کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور ایس ڈی او جام منور کے خلاف کی گئی محکمانہ کاروائیوں کی رپورٹس چیک کی جائیں

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button