خاص اور عام کا سسٹم ختم،تھانوں کے محرران تبدیل کر دیئے

رحیم یارخان خاص اور عام کا سسٹم ختم،ڈی پی او منتظر مہدی نے ضلع بھر کے تھانوں کے محرران تبدیل کر دیئے۔شخصیات کیبجائے محکمہ اور فرائض سے وفاداری نبھائیں۔ڈی پی او کا ضلع بھر کے اہکاروں کو واضح پیغام۔

عرصہ دراز سے ضلع رحیم یارخان میں ایک روایت چلی آ رہی تھی کہ ہر ایس ایچ او اپنی پسند کا محرر تعینات کرواتا اور جب اس کا تبادلہ دوسرے تھانے پر ہوتا تو محرر اور اپنے کار خاص اہلکاروں کو بھی ساتھ ٹرانسفر کروا لیتا۔اس صورتحال کو مشاہدہ میں آنے پر ڈی پی او منتظر مہدی نے اس روایتی کلچر کو ختم کرنے کیلئے فیصلہ کیا کہ آئندہ کوئی بھی پولیس اہکار یا محرر کسی بھی ایس ایچ او یا دیگر آفیسر کا خاص یا عام نہیں ہو گا بلکہ پولیس ایک فورس اور یونٹ کی طرح کام کرے گی جس میں ہر اہلکار ہر آفیسر کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائے گا

اس سلسلہ میں انہوں نے ضلع کے 27تھانوں میں تعینات ایس اوز کے خاص وفادار محرران کو تبدیل کر دیا جس میں ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران کو محرر تھانہ اے ڈویژن،رفیق اللہ تھانہ بی ڈویژن،فرحت حسین تھانہ سی ڈویژن، عبدالجبار تھانہ آب حیات، ناصر محمود تھانہ ایئر پورٹ،زبیر بشیر تھانہ صدر رحیم یارخان،محمد اسلم تھانہ کوٹ سمابہ،عبدالرحمن تھانہ رکن پور،عبدالحمید تھانہ آباد پور، خالد محمود تھانہ اقبال آباد، شاہ زمان تھانہ منٹھار، افتخار احمدسٹی صادق آباد،محمد سلیم صدر صادق آباد،محمد ناصر تھانہ کوٹ سبزل،ظفر اقبال تھانہ احمد پور لمہ، محمد جہانگیر تھانہ بھونگ،احسان احمد تھانہ ماچھکہ،عبدالقیوم سٹی خان پور،محمد نعیم ناصر صدر خان پور، شاہد حسین تھانہ اسلام گڑھ،ریاض احمد تھانہ سہجہ، نصیر احمد تھانہ ظاہر پیر،قمر نواز تھانہ لیاقت پور، محمد اکمل شیدانی شریف،ریاض احمد تبسم شہید،مدثر احمد پکا لاڑاں اور ہیڈ کانسٹیبل ابو بکر کو محرر تھانہ ترنڈہ محمد پناہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »