میپکو کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس خواتین کا پارہ ہائی ہوگیا

رحیم یارخان:میپکو کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس‘ اوور ریڈنگ کے خلاف خواتین کا پارہ ہائی ہوگیا‘

خواتین نے ہاتھوں میں بجلی کے بل اور ڈنڈے اٹھائے سراپا احتجاج بن گئیں خواتین نے میپکو دفتر کا گھیراؤ کر لیا‘

پتھراؤ شدید نعرہ بازی میپکو کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس اور، اوور ریڈنگ کے خلاف خواتین کا پارہ ہائی ہوگیا خواتین نے ہاتھوں میں بجلی کے بل اور ڈنڈے اٹھائے سراپا احتجاج بن گئیں خواتین نے میپکودفتر کا گھیراؤ کر لیا احتجاجی خواتین کی واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مشتعل خواتین نے واپڈا آفس میں پتھراؤ کیااور خواتین نے روڈ بلاک کر دی جبکہ میپکوافسران کی جانب سے پولیس کی نفری طلب کرلی گئی ہے احتجاجی خواتین کا کہناتھاکہ ایک طرف مہنگائی سے پریشان ہیں دوسری جانب بجلی کے بھاری بھرکم بل آگئے ہیں بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے بجلی کے بل دیں یا بچے پالیں خواتین نے مطالبہ کیاکہ بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس ختم کئے جائیں اور اوور ریڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button