رحیم یارخان میں بھائی کے پسند کی شادی کرنے کے جرم میں11سالہ بہن کو دےدی
رحیم یارخان:بھائی کے پسند کی شادی کرنے کے جرم میں11سالہ بہن کو ونی کرنے کی کوشش، پولیس نے ناکام بنادی، 18سالہ دولہا، باپ سمیت گرفتار، 12سالہ بچی کا والد بھی زیر حراست ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
چک193/p کے رہائشی بلال مشتاق نے کچھ عرصہ قبل سٹلائیٹ ٹاﺅن کی رہائشی رمشا نامی دوشیزہ کو رابطہ آشنائی سے اغواءکرکے شادی رچالی تھی جس پر رمشا کے والدین کی جانب سے رمشا اور بلال کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں،
اسی دوران رمشا کے والدین نے بلال کے والد مشتاق احمد پر دباﺅڈالتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی 11سالہ بیٹی یاسمین کواس کے18سالہ بیٹے ابرار احمد ونی کردے جس پر بلال کے والد مشتاق احمد نے رضامندی ظاہر کردی،
گزشتہ روز 11سالہ یاسمین کو ونی کرنے کی رسم ادا کی جارہی تھی کہ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری نے چھاپہ مارکر دولہا ابراراحمد، والد محمداکرم، جبکہ یاسمین کے والد محمدمشتاق کو گرفتارکرلیا۔
بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔۔