یوٹیلیٹی کارپوریشن رحیم یارخان کے ویئر ہاؤس اور ریجنل آفس میں میگا کرپشن کا انکشاف
لیاقت پور :یوٹیلیٹی کارپوریشن رحیم یارخان کے ویئر ہاؤس اور ریجنل آفس میں میگا کرپشن کا انکشاف، ریجنل آفیسر احمد یار سعید اور انچار وئیر ہاؤس نے بہتی کنگا میں خوب نہایا اور عوام کو ٹیکنیکل بنیادوں پر چونا لگایاسبسڈی کے نام پر بہت بڑا فراڈ کیا گیا
جس میں زونل منیجر سکھر کی بھی آشیر باد شامل تھی ویجیلنس کی جو ٹیمیں چیکنگ کے لیے وئیر ہاؤس اور یوٹیلیٹی کارپوریشن کے سٹوروں پر آتی رہیں انہیں بھی رام کردیا جاتا رہا
یوٹلیٹی ریجنل آفس رحیم یار خان ماہ رمضان کے مقدس مہینے اور ریاست مدینہ میں ناپ تول کمی کر کہ تیکنیکی کروڑوں روپے کرپشن کرڈالی باوثوق ذرائع نے انکشاف کیاکہ ماہ رمضان میں یوٹیلٹی کارپوریشن وئیر ہاؤس ریجنل آفس رحیم یارخان میں سبسڈی شدہ 45 سے 50 ٹن چینی روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں میں تمام یوٹلیٹی سٹورز کو فراہم کی جاتی تھی رمضان المبارک کے 20 روزہ کے بعد روزانہ 70 سے 75ٹن چینی فراہمی کی جاتی رہی جس میں تکنیکی طریقے سے ناپ تول میں کمی کر کہ 10 گرام فی کلو چینی کی کم پیکنگ کرائی گئی
اسطرح صرف ایک آئٹم چینی میں 35 سے چالیس من چینی کی دیہاڑی کرپشن کرت رہے اور اسطرح تمام یوٹلیٹی کے تمام سبسیڈی آئٹم مثلا سفید چنا، دال مونگ، دال چنا، بیسن میں ناپ تول کی کمی کر کہ تیکنیکی طر یقے سے حکومت اور عوام کو ریاست مدینہ میں چونا لگایا گیا
رمضان المارک میں کی جانے والی کرپشن کو قانون کا پردہ اوڑھنے کے لیے ڈیپارٹمنٹل انٹرنل آڈٹ کا ڈرامہ رچایا جانا ہے تاکہ ضلع رحیم یارخان میں ہونے والی کروڑوں روپے کی کرپشن کو کلیئر قرار دیا جاسکے اس سلسلے میں ضلع رحیم یارخان کے تمام یوٹیلیٹی سٹورکے انچاروں سے مبینہ طورپر 10ہزار روپے فی سٹور وصول کرکے 30لاکھ روپے رشوت آڈٹ آفیسروں کے لیے جمع کی جاتی ہے اور ہر سال کی طرح کرپشن کو ختم کرکے کلین چٹ دینے کا ڈرامہ رچایا جائے گا
شہریوں نے وزیراعظم پاکستان، آڈیٹر جنرل پاکستان، وفاقی سیکریٹری صنعت و پیدوار اور منیجنگ ڈائریکٹر سے مطالبہ کیا کہ یوٹلیٹی سٹور کارپوریشن وئیر ہاؤس ریجنل آفس رحیم یار خان کا سابقہ 10 سال کی لوکل پر چیز کی فرانزک آڈٹ کرائی جائے اور آفس ملازمین کی اجارہ داری ختم کی جائے 10 سال سے ایک پوسٹ پر ریجنل آفس رحیم یارخان میں کام کرنے والے ملازمین کا ایڈمنسٹریشن گراونڈ پر دوسرے زون میں تبادلہ کیا جائے تاکہ کوئی بھی ملازمین شفاف آڈٹ میں روکاوٹ پیدا نہ کرسکے جبکہ ریجنل منیجر رحیم یارخان احمد یار سعیدی نے ان لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے قانون کے مطابق تمام اشیاء کی پیکنگ کی اور فروخت کی۔