بہاولپور ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی دینے کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس۔
بہاولپور(راؤ حسین فیروز)آر پی اومحمد زبیر دریشک کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے ممبران میں ڈی پی او بہاولپور محمد فیصل،ڈی پی او رحیم یار خان اسدسرفراز خاں اور ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر بزدار شامل تھے۔
تینوں اضلاع سے تعلق رکھنے والے ہیڈکانسٹیبلان کی سنیارٹی لسٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی نے فیصلے کیے۔42ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی دینے کی سفارش کر دی گئی۔آر پی او کا کہنا تھا کہ شفاف کیرئیراور اپنے پیشہ سے مخلص اہلکاران کو ترقی دی جائے گی۔
اے ایس آئی ایک بہت اہم عہدہ ہے جس کے ذمہ تفتیش سونپی جاتی ہے۔جلد ڈی پی سی میں منتخب اہلکاران کے پروموشن آرڈر جاری کیے جائیں گے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمدسعید و آر پی او کا پرسنل سٹاف بھی موجود تھا۔