غیرقانونی نیلی بتیوں اور سبز نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم
رحیم یارخان : ڈی پی او اسد سرفراز نے غیرقانونی نیلی بتیوں اور سبز نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے صوبہ بھر میں ایسی تمام گاڑیوں اور ان کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا جو کہ غیر قانونی طور پر نیلی بتیوں اور سبز نمبر پلیٹس کا استعمال کر رہے ہیں
جس پر پولیس کی کارروائی جاری تھی جس کو مزید موئثر بنانے کے لیے ڈی پی او اسد سرفراز خان نے گزشتہ روز ضلع بھر کے تمام وننگز جس میں ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس خاص طور پر شامل ہیں کو اس مہم کو کامیاب کرنے کے لیے کریک ڈاؤن کو تیز کرنے حکم دیا ہے
جس پر ضلع بھر میں پولیس ایسے افراد پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے جو کہ اس لاقانونیت میں ملوث ہیں۔
ضلع بھر کے157 پولیس رضا کاروں میں 9 لاکھ پچپن سو روپے کا اعزازیہ تقسیم۔
ڈی پی او اسد سرفراز خان کی ہدایت پرایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز نے رضا کاروں کو چیک دئیے۔ تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یارخان کے پانچ سرکلز اور ستائیس تھانہ جات میں 157 پولیس رضا کار فرائض سرانجام دیتے ہیںجنہیں چیکس کے زریعے ان کا اعزازیہ دیا گیا۔
سٹی سرکل کے 33 رضا کاروں کو 17 لاکھ 80 ہزارروپے، صدر سرکل کے 33 رضاکاروں کو 2 لاکھ دس ہزار روپے، صادق آباد کے 25 رضاکاروں کو 1 لاکھ 59 ہزار ایک سو روپے، خان پور سرکل کے 24 رضا کاروں کو 1 لاکھ 41 ہزار روپے اور سرکل لیاقت پور کے 42 رضا کاروں کو 2 لاکھ 17 ہزار چار سو رپے کے چیکس تقسیم کئے گئے۔