رحیم یارخان : ملزم خود چل کر پولیس کے پاس آ گیا ،

رحیم یارخان : پولیس خدمت مرکز ڈی پی او آفس نے مقدمات کا ریکارڈیافتہ ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم تین مقدمات کا ریکارڈی اور ایک مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس خدمات مرکز رحیم یارخان میں ویری فکیشن کے لیے آنے والے ایک شخص کو سوفٹ وئیر سسٹم کے زریعے چیک کیا گیا تو سسٹم نے اس کا کریمینل ریکارڈ شو کر دیا جس کے مطابق محمد شاکر نامی شخص تھانہ ظاہر پیر کے تین مقدمات کا ریکارڈی جبکہ ایک مقدمہ میں نامزد ملزم نکلا جس میں وہ پولیس کو مطلوب چلا آرہا تھا

پولیس کھلی کچہری

جس پر انچارج طاہر سلیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسے قابو کرکے تھانہظاہر پیر پولیس کے حوالے کردیا جس پر پولیس نیحسب ضابطہ گرفتاری کے بعد اسے تھانہ ظاہر پیر کر دیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی ا آغاز کر دیا ہے

ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی دم اپنے فرائض سے غافل نہیں عوام کی خدمت اوڑنا بچھونا ہے ۔ کھلی کچہری میں بلا ناغہ شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔

ان خیالا کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں  نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیس کو عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ایکٹو کر رکھا ہے گشت کے علاوہ مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں

 جو کہ دن رات ملزمان کا تعاقب جاری رکھے ہوئی ہیں اسی طرح مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری ے لیے ٹاسک ٹیمیں کام کر رہی ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر درج ہونے والے مقدمات کی میرٹ پر یکسوئی پر بھی مکمل توجہ دی جاتی ہے اور اس سلسلہ میں سرکل پولیس افسران، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے جواب طلبی کی جاتی ہے،

انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی دم اپنے فرض سے غافل نہیں اور اپنے کام کو بخوبی سرانجام دینے کے لیے ہمہ وقت برسرے پیکار رہتے ہیں اور یہی ہمارا اوڑنا بچھونا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع بھر سے آنے والے افراد کی درخواستیں و شکایات سنیں اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کئے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button