بہاولنگر،بہاولپور اور رحیم یار خان کی عوام کا ہم پر بھروسہ ہمارا اثاثہ ہے،ڈی آئی جی

بہاولپور:آر پی او بہاولپور، ڈی آئی جی محمد زبیر دریشک نےکہا کہ ریجن بہاولپور کی پولیس اپنی آئینی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ،فوج اور محکمہ صحت کی مکمل معاونت کرر ہی ہے۔منچن آباد سے لیکر کوٹ سبزل سندھ بارڈر تک پولیس کے افسران و اہلکاران کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے تمام اداروں کو مکمل سپورٹ کیے ہوئے ہے۔

آر پی او بہاولپور کا مزید کہنا تھا کہ بہاولنگر،بہاولپور اور رحیم یار خان کی عوام کا ہم پر بھروسہ ہمارا اثاثہ ہے۔ریجن کی عوام کے جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اُن کی پولیس اب اُن کو اس موذی وباء سے بچانے کیلئے بھی سر توڑ کوشاں ہے۔

ڈی آئی جی محمد زبیر دریشک نے کہا کہ ہماری عوام کو اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہئیے،ماسک کے استعمال کو اور سماجی فاصلہ کو سختی سے اپنانا چاہئیے۔

حالات ِ صحت موذوں نہیں ہیں،اس صورتحال میں ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ چل ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اس وباء کے شر سے نکلنا ہوگا۔گھروں اور مساجد میں ایس او پیز کی سخت پابندی ہمیں اس مشکل وقت میں سہارا دے گی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button