پولیس نے دو گمشدہ بچوں کو ڈھونڈھ کر ورثاء کے سپرد کر دیا

رحیم یارخان:پولیس نے دو گمشدہ بچوں کو ڈھونڈھ کر ورثاء کے سپرد کر دیا، ریلوے پولیس کی مدد بھی شامل۔

 ایس ایچ او تھانہ سٹی خان پور جام آفتاب احمد اور ٹیم نے ڈی ایس پی خان پور سرکل سیف اللہ خان کورائی کی زیر نگرانی پولیس ایمرجنسی پکار 15 پر لشکری بستی کے رہائشی دلاور خان کی کال پر کہ اس کے دو بیٹے شہباز اور بلال گم ہو گئے ہیں اور کہیں بھی ڈھونڈھنے سے نہ مل رہے ہیں پر کارروائی کرتے ہوئے ان کی ہر گاہ تلاش شروع کی اور اس دوران بچوں کے ریلوے اسٹیشن کی جانب بھی جانے کے اشارے ملے جس پر ریلوے پولیس کی بھی مدد حاصل کر لی گئی اور دونوں بچوں کو کافی تلاش کے بعد ڈھونڈھنے میں کامیاب ہوگئے اور ان کے والد اور ورثاء کو بلوا کر بچے ان کے حوالے کر دئیے جس پر ورثاء نے ایس ایچ او جام آفتاب احمد کو مالا پہنا کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button