پٹرولنگ پولیس کے آٹھ اے ایس آئیز سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی یاب

رحیم یارخان : پٹرولنگ پولیس کے آٹھ اے ایس آئیز سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی یاب ہوگئے، ترقی پانے والوں میں افتخار احمد، آصف حسین، وحیدالرشید، فیصل منور، شاہد حسین، عامر منور، اجمل شریف اور بشارت علی شامل ہیں۔ ڈی ایس پی پٹرولنگ رانا نوید ممتاز اور سیف الاسلام نے ترقی کے بیج لگائے۔
ضلع رحیم یار خان کی مختلف پٹرولنگ پوسٹس پر تعینات آٹھ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی یاب ہوگئے

جس پر ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس کے آفس ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ترقی یاب ہونے والے سب انسپکٹرز افتخار احمد لنڈا پھاٹک، آصف حسین کالے والی، وحید الرشید میتلا، فیصل منور میتلا، شاہد حسین گڑھی اختیارخان، عامر منور نواں کوٹ، اجمل شریف موضع بھار اور بشارت علی متینہ پٹرولنگ پوسٹ قادر والی کو ڈی ایس پی رانا نوید ممتاز نے پٹرولنگ آفیسرسب انسپکٹر  سیف الاسلام کے ہمراہ ترقی کے بیجز لگائے اور مبارک باد دی اس موقع پر ترقی پانے والے افسران کے عزیز و اقارب بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button