17شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ ’’ڈی آئی سی تھری‘‘کی باضابطہ منظوری

Story Highlights
  • 17شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ ’’ڈی آئی سی تھری‘‘کی باضابطہ منظوری
  • گجرات، سیالکوٹ، سرگودھا اور شیخوپورہ میں پہلے فیز میں 831 کیمرے لگائے جائیں گے
  • اٹک،جھنگ، ساہیوال، بہاولپوراور رحیم یار خان میں دوسرے فیز میں 1234کیمرے لگائے جائیں گے
  • جہلم،مری، میانوالی، مظفر گڑھ اور دیگر شہرو ں میں تیسرے فیز میں 500سے زائد کیمرے لگائے جائیں گے

رحیم یارخان : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا 33واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 17شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ ’’ڈی آئی سی تھری‘‘کی باضابطہ منظوری دی گئی۔

گجرات، سیالکوٹ، سرگودھا اور شیخوپورہ میں پہلے فیز میں سیف سٹی پراجیکٹ قائم ہوگا اور4شہرو ں میں 831 کیمرے لگائے جائیں گے۔

اٹک،جھنگ، ساہیوال، بہاولپوراور رحیم یار خان میں دوسرے فیز میں 1234کیمرے لگائے جائیں گے۔جہلم،مری، میانوالی، مظفر گڑھ اور دیگر شہرو ں میں تیسرے فیز میں 500سے زائد کیمرے لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیگر شہرو ں میں بھی سیف سٹی اتھارٹی کے قیام کا جائزہ لیاگیا۔انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری داخلہ، سی سی پی اواور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button