رحیم یارخان کا جعلی صحافی رانا نوید پولیس کا ٹاوٹ،ٹرانسپورٹر کا جینا محال کر دیا

رحیم یارخان : ٹرانسپورٹرز کی جعلی صحافی اورخود کو مختلف چینلزکا مالک ظاہرکرکے اڈوں پر غیرقانونی ویڈیوزبنانے اوربلیک میل کرنے والے نوسرباز رانا نویدانورکے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس۔
ٹرانسپورٹرمیاں رفیق شاہد‘ ایم وارث‘ کاشف نواز بندیشہ ودیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رانا نوید انور نامی نوسرباز جو کہ پولیس کا ٹاؤٹ بھی ہے جو اپنے آپ کو مختلف ٹی وی چینلز کامالک ونمائندہ ظاہر کرکے اے سی کوچزاوربسوں ویگنوں کے اڈوں پرآکر شراب کے نشے میں دھت ہوکر موبائل کیمرے سے ویڈیو بناتا ہے اوربلیک میل کرتا ہے‘

ویڈیو بنانے کی وجہ پوچھنے پر کہتا ہے کہ میری گورنمنٹ کی طرف سے ڈیوٹی ہے کہ میں کرونا ایس اوپیز کو چیک کرکے رپورٹ کروں۔گذشتہ سے پیوستہ روز ویٹنگ روم میں بیٹھی خواتین کی ویڈیو بنانے لگا تو ہمارے منیجر نے اسے روکا کہ ویٹنگ روم میں بیٹھی خواتین مسافروں کی ویڈیو کیوں بنارہے ہو‘

اس وقت بھی یہ شخص شراب کے نشے میں دھت تھا‘ وجہ پوچھنے پر یہ نوسرباز آپے سے باہر ہوگیا اورہمارے منیجر کے منہ پر موبائل دے مارا۔اس واقعہ کی رپورٹ تھانہ سٹی سی ڈویژن میں درج کرائی جبکہ متعلقہ ایس اواورپولیس کی اس شخص کو مکمل آشیرباد حاصل ہے‘

جعلی صحافی
جعلی صحافی

ہم نے ایس ایچ او کو کہا کہ اس کا ڈاکٹری معائینہ کرایا جائے اس نے شراب پی رکھی ہے توایس ایچ او نے کہا کہ ڈاکٹری معائینہ ہم کیا کرائیں کہ یہ شخص خود اقرار کرتا ہے کہ اس نے شراب پی رکھی ہے اورملزم نے پولیس کی موجودگی میں اس بات کااقرار کیاکہ وہ شراب پیتا ہے۔

تھانہ میں ہماری جب شنوائی نہ ہوئی تو ہم وفد کی صورت میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفراز سے ملے اورانہیں سارا واقعہ سنایا کہ پولیس بھی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کررہی ہے جس پر ڈی پی او نے متعلقہ تھانہ کو ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات صادر کئے ہم نے جب متعلقہ تھانہ رابطہ کیا تو پولیس نے ہمارے خلاف ہی ایف آئی آر 356ت پ کے مقدمہ کا اندراج کردیا اورڈی پی او کے حکم کو ہوامیں اڑا دیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی پی او اسد سرفراز اس واقعہ کا فوری نوٹس لے کر ہمیں انصاف فراہم کریں۔ انہوں نے میڈیا سے بھی مطالبہ کیا کہ جعلی صحافت کا لبادہ اوڑھ کر صحافت جیسے مقدس پیشہ کو بدنام کرنے والے ایسے جعلی اوربلیک میلروں کا کڑا احتساب کریں۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button