ڈی پی او کی ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے تعارفی ملاقات
رحیم یارخان : ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے تعارفی ملاقات۔ معاشرے میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور فرقہ واریت کے تدارک و سماجی فاصلوں کو سمیٹنے کے لیے اور تعمیری سوچ کو پروان چڑھانے پر اتفاق۔
ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے گزشتہ روز ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے تعارفی ملاقات کی جس میں ضلعی موبائل امن کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالرؤف ربانی، صادق آباد سے مولانا فضل محمود حیدری، خان پور سے خواجہ محمد ادریس،رحیمیار خان سے بابر زمان، علمدار حسین، ریاض احمد نوری، قاضی خلیل الرحمن، خان پور سے مولانا مظہر مختار درانی، انچارج سکیورٹی برانچ حسین رضا نظامی اور پی آر او ٹو ڈی پی او سیف علی شریک ہوئے۔ ڈی پی او سے فرداً فرداً ممبران نے اپنا تعارف کروایا جس کے بعد ڈی پی او محمد علی ضیاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اداروں اور امن کمیٹی کا مقصد اپنی اپنی سطح پر معاشرے میں امن و امان کا قیام اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کر کے معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانا ہے جس کے لیے ہم آج یہاں اکھٹے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم بطور پولیس فورس جرائم کے خاتمے، جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی، سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرکے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بناتے ہیں تو آپ اپنے ممبرز سے امن کو عام کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں کام ایک ہے فورمز مختلف ہیں مزید یہ کہ رحیم یارخان ضلعی امن کمیٹی کا کردار سابق ادوار میں مثالی رہا ہے امید کرتا ہوں کہ موجودہ وقت اور آنے والے دنوں میں بھی آپ کا کردار روز افزوں رہے گا جس پر مولانا عبدالرؤف ربانی نے کہا کہ جہاں پر ہماری حد بنتی ہے ہم نے ہمیشہ اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے جو کہ بطور پاکستانی شہری ہمارا فرض بھی ہے کہ معاشرے کے امن کے لیے حق ادا کریں، مولانا فضل محمود حیدری نے کہا کہ پولیس چوبیس گھنٹے فرائض کی ادائیگی کے لیے ضلع کے چپہ چپہ پر سرگرداں رہتی ہے اور کوئی ایسا پل نہیں ہوتا کہ ضلع کے کسی علاقہ میں پولیس مصروف با عمل نہ ہو میں ایسے ادارے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو عید کے دن بھی اپنے خاندانوں سے دور عوام کی جانوں کی حفاظت اور معاشرتی امن کے لیے عید گاہوں، مساجد، امام بارگاہوں پر باوردی رہ کر ہ اپنے خاندانوں سے دور عوام کی جانوں کی حفاظت اور معاشرتی امن کے لیے عید گاہوں، مساجد، امام بارگاہوں پر باوردی رہ کر ہمیں احساس تحفظ دیتی ہے، خواجہ محمد ادریس نے کہا کہ کوئی تہوار یا موقع جہاں ہماری ضرورت پڑی ہم موجود رہے ہیں اور الحمدللہ ہمیشہ ضلعی امن کے لیے پیش پیش رہے اور ہم یہ کام کرتے رہیں گے کیونکہ یہ ہمارا ملک، ضلع اور معاشرہ ہے اس کا ہم پر حق ہے، مولانا مظہر مختار درانی نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ معاشرہ افراد سے مل کر بنتا ہے جب ہم ساتھ چلیں گے تو امن اور بھائی چارے کی فضا ان شاء اللہ قائم رہے گی اور اس سے ہم سب شاد رہیں گے اور آنے والی نسلیں ترقی کریں گی، ریاض احمد نوری، قاضی خلیل الرحمن، علمدار حسین نے بھی ممبران کے خیالات کی تائید کی اور کہا ہم ہر روز نئے جذبے سے بیدار ہوتے ہیں ان شاء اللہ ہم سب ایک پیج پر ہیں معاشرے کی اصلاح کے لئیے ہم سب ممبران اپنا تعمیری اور مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے تمام ممبران کی سوچ ایک گلدستہ کی ماند یکجا ہے۔ ملاقات کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ اختتام پر ملکی سلامتی، معاشرتی امن اور پولیس سمیت ملکی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔