رحیم یارخان:دیہاتوں میں ٹھکری پہرہ کا نظام بحال ہونے لگا
رحیم یارخان: انسداد جرائم کے لیے ایس ایچ اوتھانہ اسلام گڑھ بلال قریشی کی کوششیں رنگ لانے لگیں، دیہاتوں میں ٹھکری پہرہ کا نظام بحال ہونے لگا مقامی نمبردار کوششوں میں شامل۔
تھانہ اسلام گڑھ میں تعینات ایس ایچ او بلال قریشی نے دیہی علاقوں میں مویشی و دیگر مال کی چوری کو روکنے کے لیے تھاہ کی حدود میں قائم تمام چکوک میں ٹھکری پہرہ لگانے کے لیے اپنی کوششوں کا آغاز کیا تھا جو کہ اب رنگ لانے لگی ہیں
ایک مقامی چیک کے نمبر دار سے ٹھیکری پہرہ کے لیے کچھ افراد کی ترتیب وار ڈیوٹی لگانے کا کہا جب وہ اس چک میں پہنچے تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ٹھکری پہرہ کے لیے پہلے روز دس افراد رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کئے ہوئے تھے جس پر انہوں نے ویلینٹئرز اور نمبر دار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر ایک چک میں اتنے افراد جاگ رہے ہوں تو کوئی شک نہیں کہ وارداتیے ناکام و نامراد رہیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ صدیوں پرانا سسٹم ہے جس کے ختم ہونے سے جرائم پیشہ کھلے بندوں کارروائیاں کر رہے تھے اب ہم اس سسٹم کو ہر چک اور آبادی میں فعال کر کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے میں کامیابی حاصل کریں گے جس سے جرائم کا گراف نیچے گرتا چلا جائے گا۔