رحیم یارخان میں 22میڈیکل سٹورز کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزا دکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بغیر ڈرگ لائسنس، ممنوعہ اور ان رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے کی پاداش میں 22میڈیکل سٹورز کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی کے لئے ان کے مقدمات ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا

جبکہ 7کیسز کو موخر اور 01کو وارننگ دی گئی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زبیر احمد، ڈاکٹر غلام فرید، سیکرٹری کمیٹی محمد عابد سمیت تمام تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹرز موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں کے مرتکب میڈیکل سٹورز/کلینکس کے خلاف انسپکشن رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ بغیر ڈرگ لائسنس، کوالیفائیڈ پرسن، غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری و ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کو فی الفور سیل کیا جائے ۔

انہوں نے ڈرگ انسپکٹرز سے ہا کہ وہ جعلی و غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ٹھوس کیسز تیار کرکے ڈرگ کورٹ میں موثر پیروری کریں تاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔انہوں نے کا کہ غیر قانونی طور پر میڈیکل پریکٹس کرنے والے اتائیوں کے خلاف بھی بھر پور کریک ڈاﺅن کیا جائے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button