خدمت آپ کی دہلیز پر واٹر فلٹریشن پلانٹس پر نصب فلٹرز کی تبدیلی کا عمل جاری

رحیم یار خان:حکومت پنجاب کے پروگرام ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ کے دوسرے مرحلہ میں ضلع بھر میں موجود واٹر فلٹریشن پلانٹس پر نصب فلٹرز کی تبدیلی کا عمل جاری،

تحصیل کونسل رحیم یار خان، صادق آباد، خانپور اور لیاقت پور کی حدود میں موجود تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کی صفائی اور فلٹرز تبدیلی کا عمل تیزی سے جاری ہے

جبکہ اس ہفتہ میں شامل فراہمی و نکاسی آب ،جوڈیشنل لاک اپ کی صفائی اور سکولوں کی تزئین و آرائش پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو واضح ہدایات دی ہیں کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی جانب سے عوامی فلاح وبہبود اور ان کے بنیادی مسائل فوری حل کرنے کا انقلابی پروگرام ہے جس کے پہلے مرحلہ کو عوام کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام محکمے اپنے اہداف ہر صورت حاصل کریں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کا عوامی شکایات پر حبیب کالونی، ظفر آباد، ابوالحسن کالونی، کالونی حاجی محمد سمیت دیگر مقامات کا دورہ ، سیوریج کے باعث عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے میونسپل حکام کو اندر ایک یوم تمام علاقوں سے سیوریج پانی کی نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت۔

مین سیوریج لائن بیٹھنے کے باعث ان علاقوں میں نکاسی کا مسئلہ ہے جسے جلد حل کر لیا جائے گا میونسپل حکام کی ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ۔ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سیوریج کے پانی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سی او میونسپل کارپوریشن عظمت قدیر گورائیہ سمیت دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کوہدایت کی کہ متبادل ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے متاثرہ آبادیوں سے سیوریج کے پانی کی نکاسی فوری یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا ازالہ ہو سکے۔

انہوں نے حالیہ بارشوں کے باعث میگا سیوریج کی زمین بوس ہونے والی مین سیوریج لائن کو بھی جلد بحال کرنے کے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میگا سیوریج کی مین لائن زمین بوس ہونے کے باعث سیوریج مسائل سامنے آئے ہیں تاہم متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ متبادل ذرائع سے سیوریج کے پانی کی نکاسی یقینی بناتے ہوئے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔

اس موقع پر مقامی افراد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کے نوٹس لینے اور موقع پر آکر مسائل کا جائزہ لینے کے عمل کو سراہا گیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button