رحیم یارخان :عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہونی چاہیے،خرم شہزاد
رحیم یار خان :ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ضلعی محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہونی چاہیے اس سلسلہ میں پہلو تہی یا تاخیر کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔
بطور ڈپٹی کمشنر اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ضلعی افسران کے تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی و تحصیل افسران دفتری اوقات کار میں دو گھنٹے عوامی مسائل سننے اور حل کرنے کے لئے مختص کریں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتروں میں آنے والے سائلین کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ان کی بات خندہ پیشانی سے سن کر فوری داد رسی کریں۔
انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل سطح پر لوگوں سے روابط کو یقینی بنائیں اور ان کے مسائل کے حل میں تیز رفتار اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بطور ٹیم لیڈر تمام ضلعی و تحصیل افسران کو مکمل سپورٹ حاصل ہو گی ہمیں اس ضلع میں حکومت کی جانب سے جو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں اس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔
انہوں نے افسر ان کو کہا کہ کور ونا ایس او پیز پر نہ صر ف تمام افسران بلکہ ماتحت عملہ بھی عملدرآمد کرے اور شہریوں و کاروباری مراکز کے حوالہ سے حکومت کی جانب سے جاری کورونا ایس او پیز پر بھی سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ جلد تمام محکموں کی کارکردگی بارے انفرادی سطح پر بر یفنگ لیکر مستقبل کے اہداف متعین کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد سے مختلف ضلعی افسران او ر انجمن تاجر ان کے عہدیدار ان نے ملاقاتیں کی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
ڈپٹی کمشنر نے انجمن تاجر ان کے وفد چیئرمین انجمن تاجران ریلوے روڈ چوہدری بوٹا طاہر، ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن تاجر ان میاں اسلام اسلم و دیگر سے ملاقات کے دوران کہا کہ تاجر برادری کورونا وائرس کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کےلئے حکومتی اقدامات کا ساتھ دے اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر مکمل عمل کرے۔
انہوں نے تاجر برا در ی کو کہا کہ جن مسائل کی نشاندہی تاجر بردار ی کی جانب سے کی گئی اسے بھی باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔