دن دیہاڑے مسلح ڈاکوؤں طلائی زیوارات اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے

رحیم یار خان: دن دیہاڑے چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا اور انکو باندھ کر ایک لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیوارات اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔

 تھانہ صدر رحیم یار خان کی حدود چک 88 پی کے رہائشی بھورو جی نے پولیس کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران 4 نامعلوم موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈاکوؤں آگئے اور اسلحہ کے زور پر گھر داخل ہوکر اسے اور اہل خانہ کو یرغمال بنالیا اور انکے ہاتھوں کو باندھ کر انکے پاس موجود ایک لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیوارات اور 4 موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے‘ پکار 15 پر اطلاع فراہم کی جس پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر واردات بارے تحقیقات شروع کردی۔

نامعلوم مسلح ڈاکواسلحہ کے زور پر شہری سے 73 ہزار کی نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے‘ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔

تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود چرچ روڈ کے رہائشی محمد ارسلان نے پولیس کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ وہ گزشتہ روز ساڑھے 8 بجے کے قریب اپنی دکان بند کرکے گھر جارہا تھا کہ الہدیٰ مسجد چرچ روڈ کے قریب 3 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر اسکے پاس موجود 73 ہزار روپے کی نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے‘ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر واردات بارے کارروائی شروع کردی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button