آوارہ کتوں کے حملے جاری‘ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا‘
رحیم یارخان:آوارہ کتوں کے حملے جاری‘ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا‘ ہسپتال منتقل۔
نورے والی کا 10 سالہ عبدالرحمن‘ تاج گڑھ کی 4 سالہ غلام فاطمہ‘ صادق آباد کا 7 سالہ حسن‘ آدم صحابہ کا 5 سالہ کاشف‘ آباد پور کا 14 سالہ جلیل‘ چک 114 کا 55 سالہ عبدالطیف‘چک 92 کی 37 سالہ رضیہ‘پلو شاہ کی 35 سالہ نازیہ بی بی‘ چک 126 کا 30 سالہ خلیل‘ مڈ درباری کا 16 سالہ تنویر حسن‘ کالونی کا 23 سالہ سلیم کو گلی سے گزرنے کے دوران آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا اور انہیں کاٹ کر شدید زخمی کر دیا‘
ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
آوارہ کتوں کے حملے جاری
کوٹ سمابہ رحمت کالونی میں آوارہ کتوں کادرخت کے نیچے بندھے جانوروں پر حملہ‘ دو جانورہلاک اور دو شدید زخمی۔
رحمت کالونی کے رہائشی محنت کش اعجاز احمد کے 4 جانور جن میں دو بکرے اور دو بکریاں شامل تھیں‘ آم کے درخت کے سایہ میں بندھے ہوئے تھے کہ اچانک آوارہ کتوں نے جانوروں پر حملہ کر دیا۔
کتوں کے کاٹنے سے 40 ہزار مالیت کا ایک بکرا اور ایک بکری موقع پر ہلاک ہو گئے اور دو بکرے شدید زخمی ہو گئے جن کی ویٹرنری ہسپتال سے مرہم پٹی اور ویکسین کروا لی ہے۔
اس افسوس ناک واقعہ پر تنویر احمد‘ اعجاز احمد‘ جام محبوب و دیگر نے بتایا کہ کوٹ سمابہ و گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات ہو چکی ہے‘ گلی محلوں میں کتوں کے غول خوف کی علامت بن گئے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار‘کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم شہزاد اس واقعہ کا نوٹس لیکر آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے اور محنت کش اعجاز احمد کو معاوضہ فراہم کیا جائے۔