شیخ زید میڈیکل کالج ہسپتال کے ملازمین نےایم ایس آفس ،اکائونٹ آفس کے باہر تالے لگا دیئے

رحیم یار خان : شیخ زید میڈیکل کالج ہسپتال رحیم یار خان کے 400 سے زائد ایڈہاک ملازمین کو 2 ماہ کی تنخواہیں نہیں ملی جس پر ملازمین نے ایم ایس آفس ،اکائونٹ آفس ،پرکیورمنٹ آفس کے ملازمین کو آفسز سے باہر نکال کر تالے لگا دیئے حالات کشیدہ ہونے کا خدشہ ملازمین شدید غم و غصہ میں ایم ایس کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔
ملازمین کا کہنا ہے پچھلے ایک سال سے ہمیں زلیل خوار کرکے رکھ دیا ہے اب صبر ختم ہو چکا ہمارے بچے بھوکے مر رہے ہیں گھروں میں فاقے ہیں کام کرنے کے باوجود 2 ماہ کی تنخواہیں نہیں دی گئی روزانہ پرنسپل اور ایم ایس کی طرف سے نئے لارے ملتے ہیں۔

نا اہل انتظامیہ اگر کام نہیں کر سکتے تو سیٹیں چھوڑ دیں کل ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید کے پاس گئے تو ڈائریکٹر فنانس سہیل ندیم کو ایم ایس نے فون کیا اور فون اٹینڈ نہ ہونے پر ہمیں ایم ایس نے کہا کہ ڈی ایف ٹیوب ویل پر نہا رہا ہے جب کال اٹھائے گا میں بات کرتا ہوں ہمارے جذبات کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔

ایڈھاک ملازمین ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ماجد علی،سیکرٹری نوید،محمد احمد،سعید سعاد،راشد و دیگر نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا انہوں نے کہا جب تک ہماری تنخواہیں نہ دے دی جاتی ہم دفاتر کو نہیں کھولیں گے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button