نجی سکول کے اساتذہ اور ایڈمن سٹاف کو بنیادی فائر سیفٹی کی تربیت فراہم کی گئی
رحیم یارخان: ریسکیو1122کے کمیونٹی ٹریننگ ونگ کے انسٹرکٹرزنے مقامی نجی سکول کے اساتذہ اور ایڈمن سٹاف کو بنیادی فائر سیفٹی کی تربیت فراہم کی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل الرحمٰن کی ہدایات پر کمیونٹی ٹریننگ ونگ کے انسٹرکٹرز ایس آئی اظہر ابرار،لیڈ فائر ریسکیورفاران جیلانی اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ظہورشاہ نے مقامی نجی لاہورگرامر سکول کے سٹاف کو1 روزہ بیسک فائر سیفٹی تربیت فراہم کی۔

سکول کی پرنسپل میڈیم فاطمہ ظفر سمیت 24شرکانے اس کورس میں شرکت کی۔ ریسکیوانسٹرکٹرزنے آگ لگنے کی وجوہات،پھیلائواور اس کے نقصانات کے بارے میں لیکچرز دیئے۔
اسی طرح آگ لگنے سے پہلے پیشگی تیاریوں،سیفٹی اقدامات اور سٹاف کی تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔آخر میں تمام خواتین اساتذہ اور ایڈمن سٹاف کو آگ لگنے کی صورت میں آگ بجھانے والے آلے سے آگ بجھانے کی عملی مشقیں کروائی گئیں۔