پیپلزپارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی مضبوط اور متحد ہیں ,ممتاز علی چانگ
رحیم یارخان :رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی چانگ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی مضبوط اور متحد ہیں اور پی ڈی ایم کے ساتھ ڈٹ کھڑے ہیں ‘
عمران نیازی اور چوہدری برادران اسمبلی کا تقدس پامال کر رہے ہیں پنجاب میں اپنے اقتدار کی کشتی ڈوبتی ہوئی دیکھ کر تحریک انصاف اور ق لیگ اوچھے ہتھکنڈئوں پر اتر آئی ہے متحدہ اپوزیشن کے پاس اس وقت بھی 200سے زائد ارکان موجود ہیں ‘
اپنی شکست کے ڈر سے چوہدری پرویز الٰہی عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہونے دے رہے جو قانون اور آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔
قومی اسمبلی کے بعد اب پنجاب اسمبلی میں بھی ارکان اسمبلی کیساتھ زیادتی کی گئی ہے جس کا حساب عمران نیازی اور پرویز الٰہی کو دینے ہو گا۔
ممتاز علی چانگ نے کہاکہ مخدوم سید احمد محمود سے ملاقات کر کے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد بارے تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔