دڑی سانگی پل نہر صادق برانچ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

رحیم یار خان : نہر صادق برانچ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد‘ پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردی۔
دڑی سانگی پل نہر صادق برانچ میں نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر اہل علاقہ نے مقامی پولیس کو اطلاع فراہم کردی۔

مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم اور شناخت کے شیخ زید ہسپتال منتقل کردی جس کی تاحال شناخت نہ ہو پائی۔پولیس کی جانب سے مزید کارروائی جاری ہے۔

نہر کراس کرنے کے دوران ڈوب کر 70 سالہ معمر شخص جاں بحق‘ ریسکیو عملہ نے لاش نکال کر تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کردی۔

ہیڈ حاجی پور کا رہائشی 70 سالہ معمر اللہ دتہ جو کہ ہیڈ حاجی پور ظاہر پیر نہر کراس کررہا تھا کہ اچانک ڈوب گیا۔

اطلاع پاکر ریسکیو 1122 عملہ نے موقع پر پہنچ کر تلاش کے لئے آپریشن شروع کردیا کئی گھنٹوں کے بعد اللہ دتہ کی لاش ٹھل حسن کے قریب نہر سے برآمد ہوگئی‘

عملہ نے لاش نہر سے نکال کر کارروائی کے بعد تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کردی۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button