ایس پی کی جانب سے مقامی پولیس کی مدد سے 50 ہزار روپے موبی کیش منگوانے کا معاملہ
رحیم یارخان :جعلی ایس پی کی جانب سے مقامی پولیس کی مدد سے 50 ہزار روپے موبی کیش منگوانے کا معاملہ‘ پولیس متاثرہ ریٹیلر کو 50ہزار روپے کی ادائیگی کے لئے ایک ہفتہ کی مہلت طلب کرلی۔
گزشتہ سے پیوشتہ روز نامعلوم ملزم نے خود کو ایس پی ظاہرکرکے مقامی پولیس کی مدد سے موبائل ایزی شاپ مالک سے 50ہزار روپے کا موبی کیش منگوالیا تھا جبکہ جعلی ایس پی موبائل نمبر0346-2535653سے ایزی شاپ مالک اورپولیس اہلکاروں سے رات گئے تک گفتگو کرتا رہا پولیس موبائل نمبر منظر عام پرآجانے کے باوجود جعلی ایس پی کو تلاش کرنے میں ناکام رہی‘
جبکہ جعلی ایس پی کی جانب سے موبائل نمبر0300-4360499پر 50ہزارروپے مالیت کا موبی کیش منگوایا تھا‘
ایزی شاپ مالک کی جانب سے مقامی پولیس سے ایس پی کو بھجوائی جانیوالی موبی کیش کی رقم طلب کی تو مقامی پولیس نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کردیا تھا تاہم ریٹیلرایسوسی ایشن کی مداخلت پر پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن کی جانب سے موبائل شاپ مالک کو رقم کی ادائیگی کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت طلب کی ہے۔