عباسیہ بنگلوز چھلاں والے پل سے 25 سالہ خاتون کی لاش نہر سے برآمد

رحیم یار خان :عباسیہ بنگلوز چھلاں والے پل سے 25 سالہ خاتون کی لاش نہر سے برآمد ہوئی جسے لاواث قرار دیتے ہوئے اس کی شناخت کیلئے پولیس کی جانب سے اشتہار جاری کردیا گیا تھا جس پر خاتون کی شناخت ہوگئی۔

 تھانہ سٹی سی ڈویژن کی حدود عباسیہ بنگلوز کے قریب عباسیہ لنک نہر سے دو روز قبل 25 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کو پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لئے شیخ زائد ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

بعدازاں خاتون کی شناخت گلشن اقبال کی رہائشی جویریہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ جویریہ بی بی کے والد کا نام محمد نواز ہے جو کہ گلشن اقبال کا رہائشی ہے۔

چند روز قبل جویریہ بی بی نے اپنے سابقہ شوہر محمد اسماعیل سے طلاق لیکر اپنے کزن محمد طلحہ نامی شخص کے ساتھ چلی گئی اور اپنے بچوں کو بھی ساتھ لے گئی تھی اور محمد طلحہ نامی شخص جو اس کا قریبی رشتہ دار بھی ہے اور اس سے قریبی روابط قائم تھے۔

محمد طلحہ نے جویریہ بی بی کو ساتھ لے جاکر اپنے دوست کے گھر لیاقت پور کے علاقہ چولستان میں ٹھہرایا ہوا تھا۔

جویریہ بی بی اور محمد طلحہ میں نامعلوم وجہ کو لیکر تو تکرار ہوا جس کے ایک دن بعد جویریہ بی بی کی لاش عباسیہ بنگلور چھلاں والے پل سے برآمد ہوئی۔

جویریہ بی بی کی موت کیسے ہوئی اور کس نے اور کیوں کی اس کا پتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد چلے گا۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button