رحیم یارخان ڈاٹ نیٹ کی ویب سائٹ پر آرٹیکل یا خبریں شائع کرنے کے لئے ای میل کریں [email protected]

رحیم یار خان چوہدری عمر جعفر سابق ایم پی اے کی جانب سے عید ملن پارٹی

رحیم یارخان :چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ جعفر آباد میں جعفر آباد خاندان سنئیر مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان،بیگم عشرت اشرف ممبر پنجاب اسمبلی و کنونیئر ویمن پارلیمانی کاکس کمیٹی، محترمہ زیب جعفر ممبر قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری دفاع ، سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن رحیم یار خان چوہدری محمد عمر جعفر سابق ایم پی اے کی جانب سے عید ملن کا اہتمام کیا گیا۔

عید ملن کے موقع پر حلقہ پی پی 262 کے عوام کے ساتھ ساتھ رحیم یار خان بھر اور دیگر علاقوں سے بھی لوگ جوق در جوق جعفر آباد کی محبت میں تشریف لائے، عید ملے ، مبارک باد دی ،گلدستے پیش کیے اور ڈھول کی تھاپ پر اپنی خوشی اور محبت کا اظہار کیا۔

جعفر آباد خاندان کی طرف سے میٹھی عید پر حسب روایت لوگوں میں شیرینی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ آپ احباب نے جس محبت اور خلوص کا اظہار کرتے ہوئے عید کی خوشی میں ہمارے پاس تشریف لائے اس پر ہم آپ کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

جعفر آباد خاندان کی ایک تاریخ ہے کہ ہم نے ہمیشہ اصولوں، شرافت اور خدمت کی سیاست کی ہے۔ الحمد للہ یہاں سے ہمیشہ خیر، بھلائی ، امن اور بھائی چارے ہی کا پیغام گیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ چاہے اپوزیشن ہو یا حکومت آپ لوگوں نے ہمیشہ جعفر آباد سے محبت ، خلوص اور اپنائیت کا اظہار کیا ہے۔مسلم لیگ کی حکومت کو بنے  ابھی ایک سال گزرا ہے اور ہمارا ملک جن مشکلات اور مسائل میں گھرا ہوا تھااللہ کا شکر ہے کہ اس ایک سال کے اندر   ہم نے ان پر قابو پا لیا ہے،
آگے ہماری منزل انشاء اللہ اقتصادی ترقی،پاکستان کی خوشحالی اور غریب عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہے۔ قائد محترم جناب میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی پوری ٹیم سمیت ہم سب کی یہی کوشش اور جدوجہد ہے کہ پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔

جعفر آباد خاندان جن بنیادی اصولوں خدمت، شرافت اور اصولوں کی سیاست پر کاربند ہے اسے جاری و ساری رکھے گا، یہ جعفر آباد ہی ہے جہاں سے خوشبو آئی ہے، خوشیاں آئی ہیں اور کبھی کسی کو کوئی تکلیف نہیں پہنچی۔

میری دعا ہے کہ جعفر آباد کا یہ چراغ جلتا رہے اور یہاں سے خدمت کا یہ مشن آنے والی نسلوں تک بھی جاری و ساری رہے۔ جعفرآباد کے دروازے آپ کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ،

آپ ہمیں کبھی پیچھے نہیں پائیں گے بلکہ یہ خاندان آپ کے دکھ سکھ میں ہر وقت شامل رہے گا۔ چوہدری محمد عمر جعفر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ میں آپ لوگوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہوں جنھوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور آج عید کے موقع پر یہاں تشریف لا کر جعفرآباد میں خوشیاں بکھیری ہیں۔اس وقت شہر میں جو ڈیویلپمنٹ جاری ہے یہ آپ احباب کی محبت ہی کا ثمر ہے،

میں وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کا مشکور ہوں کہ جنھوں نے مجھے فنڈز دئیے جس سے مجھے سیوریج سمیت آپ کے بنیادی مسائل کے حل میں مدد ملی۔
ہم آپ کی خدمت کو ترجیح دیتے ہیں اور اسے ہمیشہ جاری و ساری رکھیں گے انشا ء اللہ۔عید ملن کے موقع پر میاں خالد شاہین ڈویژنل نائب صدر مسلم لیگ ن، رانا شیر افگن ایڈوکیٹ،اختر چہور ایڈوکیٹ ممبر پنجاب بار و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار، پیر میاں محمد اقبال پرچُہنڈی شریف سندھ، سردار عبدالفتح سمیجو ایڈوکیٹ سمیجو قوم سندھ کے سردار، چوہدری الطاف گوجر، چوہدری سلطان بندیشہ، جلیل بندیشہ،عمر منیر صدر یوتھ ونگ، رانا غوث، سردار اکبر فخر کانجو، جام جمیل مڑیل، عبدالرحمان، کستورا جی شاد، شہنشاہ بھٹی، رانا شفیق، راشد، بلال، فاروق بیگ، شاہد بیگ، خانپور سے عبداللہ قریشی، رانا وسیم، لیاقت پور سے عارف گوجر، کوٹ سمابہ سے خان فضل کریم،رانا امجد، رانا اشرف، غلام فرید برڑا، عالم خان، رانا ضیاء الدین آصف، چوہدری عبدالعزیز، چوہدری سمران، عمران گوجر، شیخ ارسلان، شیخ اعظم، ظفر گوجر، ناصر منظور،چوہدری مظہر،چوہدری افتخار، سردار احمد، صفدر شاد، میاں اختر شاہین، چوہدری جاوید، اللہ داد، میاں اظہر، میجر بدر، حنیف بھٹی، میاں اظہر جمیل،میاں شوکت، چوہدری اصغر،  نسرین ریاض ایم پی اے، میڈم شکیلہ، میڈم ارم، نور جہاں، صدف ریاض، آمنہ بی بی، منیرہ بی بی، آسیہ بی بی، زبیدہ انور سمیت مسلم لیگی عہدیداران اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اک نظر

Back to top button