روشن لال نے جامع مسجد بہار مدینہ غریب آباد میں آکر اسلام قبول کر لیا
چک 60 پی خانپور کے رہائشی روشن لال نے جامع مسجد بہار مدینہ غریب آباد میں آکر اسلام قبول کر لیا جنرل سیکرٹری سنی تحریک جواد حسن گل قادری نے تقریبا 25 سالہ روشن لال کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کرایا اور مسلمان ہونے کے بعد روشن کا نیا اسلامی نام محمد علی رکھا گیا
اسلام قبول کرنے والے محمد علی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے اسلام بہت پیارا دین ہے جو امن محبت رواداری حسن سلوک کا درس دیتا ہے محمد علی کا کہنا تھا کے میں اکثر بزرگان دین کے واقعات سنا کرتا تھا جس سے میں بہت متاثرہوا اور آج اسلام قبول کیا اس موقع پر سماجی رہنما محمد ارشد رحمانی علامہ عرفان قادری غلام نبی عطاری راشد قادری محمد طارق سعیدی یاسین روحیل عباسی،نعمان مغل اور ملک عمران و دیگر موجود تھے