رحیم یارخان کی فیملی کورٹ نے دکھی ماں کوانصاف فراہم کردیا
رحیم یارخان :فیملی کورٹ نے دکھی ماں کوانصاف فراہم کرتے ہوئے خرچہ نان ونفقہ مقرر کر دیا۔
نیازی کالونی کی رہائشی ناہید اختر خانم نے فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں بیٹے کے خلاف خرچہ نا ن ونفقہ کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا
جس میں ماں نے موقف اختیارکیا تھا کہ اس نے بڑی مشقت سے محنت مزدوری کر کے اپنے بیٹے خاورشہزاد کو پڑھایا لکھایا اورتربیت کی اپنے باپ کی وفات کے بعد اورشادی کے بعد میری خوراک،علاج معالجہ کا خیال نہیں رکھتا، اوردوسرے شہر میں نوکری کرنے کی وجہ سے مجھے خرچہ نہیں بھیجتا بوڑھی ہونے کی وجہ سے کام کاج نہ کر سکتی ہوں اس لئے مجھے میرے بیٹے سے خرچہ نان ونفقہ دلوایا جائے۔گزشتہ روز سماعت کے دوران فیملی جج نے وکیل شفیق ناصر کے دلائل سے اتفاق کرے ہوئے
مدعیہ کے بیٹے کو ہرماہ 8ہزارروپے خرچہ نان ونفقہ کی مد میں ادا کرنے کا حکم جاری کر کیا اورپچھلے ایک سال کا خرچہ بھی ادا کرنے کا کہا،سماعت کے دوران فیملی جج ندیم اصغر ندیم نے اپنے ریماکس میں کہا کہ اولاد کو چاہئے
کہ وہ اپنے بوڑھے والدین کا خیال رکھیں کیونکہ یہ ان کا حق ہے۔