فرینڈزگروپ،انڈیپنڈنٹ گروپ، گرینڈالائنس،ڈی بی سی نے اپنے امیدوار میدان میں اتاردیئے

رحیم یارخان(غفار رشید)فرینڈزگروپ،انڈیپنڈنٹ گروپ، گرینڈالائنس،ڈی بی سی نے اپنے امیدوار میدان میں اتاردیئے،

مقامی مارکی میں فرینڈزگروپ،انڈیپنڈنٹ گروپ، گرینڈالائنس،ڈی بی سی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں گروپ لیڈران ممبرپنجاب بارکونسل سردار عبدالباسط خان،سابق ممبرپنجاب بارکونسل رئیس ممتاز مصطفی،سابق صدر محمدفاروق ورند،سابق صدرمیاں خلیل الرحمن،سابق صدرچوہدری اشرف مہاندرہ،صدرڈسٹرکٹ بار سردار فلک شیر خان گوپانگ،سابق صدرسردارحسن نواز نیازی،سابق صدر خادم حسین خاصخیلی،سابق صدرجام نذیراحمد لاڑ،سابق صدر سلیم اللہ خان جتوئی،سابق نائب صدرمیاں منیر احمد،چوہدری اظہر اقبال سمیت دیگر سینئر رہنماؤں نے امیدواربرائے صدرجام عبدالمجید لاڑ،امیدواربرائے جنرل سیکرٹری میاں فہد منیر کو نامزدکردیا،
اس موقع پر چیئرمین فرینڈزگروپ رئیس ممتازمصطفی نے ممبرپنجاب بارکونسل سردار عبدالباسط خان کو گریٹر الائنس کا چیئرمین نامزدکیا،تقریب سے چیئرمین گریٹر الائنس وممبرپنجاب بارکونسل سردار عبدالباسط خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں گریٹر الائنس کے تمام لیڈاران کا مشکورہوں

جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے چیئرمین نامزدکیا انشاء اللہ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے اورمشاورت سے تمام فیصلے کئے جائیں گے اورگروپ کو مزید مضبوط کریں گے،

ممتاز مصطفی اورمحمد فاروق ورند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نامزدکرد ہ امیداورپروفیشنل ہیں انشاء اللہ پورا پینل کامیاب ہوکر وکلاء اوربار کے لئے بہتر اقدامات اٹھائے گا۔

اجلاس میں سابق صدر حسان مصطفی،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان مخدوم ذوالفقار حیدرشاہ،سابق صدر رائے مظہر حسین کھرل،سابق جنرل سیکرٹری رئیس نیاز احمد چاچڑ،اعجاز احمدعباسی،رانا بوٹا ضیاء،مبشرنذیر لاڑ،نبی بخش سنگھڑ،عجب گل خان،محمد احمدکانجو،جام شکیل احمد بوبرہ،وڈیرہ عاشق سانگی،چوہدری آصف سعید،میاں غفار ندیم سمیت سینئر وجونیئر وکلاء کی کثیر تعدادموجودتھی۔

آخرمیں تمام شرکاء وکلاء نے نامزدامیدواروں کو مبارکباد دی اورپھولوں کے ہار پہنائے اورکامیابی کے لئے دعا بھی کی۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button