چوک ماہی کے واقعے کو رئیس محبوب احمدکے ساتھ جوڑنا قابل مذمت عمل ہے

رحیم یارخان:سابق ایم پی اے رئیس محبوب احمداور ان کے بیٹے حمزہ محبوب کے خلاف پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں چوک ماہی کے واقعے کو ان کے ساتھ جوڑنا قابل مذمت عمل ہے

ان خیالات کا اظہار رئیس صادق اندھڑ،رانا محمد ندیم اور شیخ ناظم حسین ایڈووکیٹس نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ممتاز چانگ کی جانب سے عوامی لیڈران رئیس محبوب احمد اور ان کے بیٹے رئیس حمزہ محبوب کے خلاف بے بنیاد جھوٹے الزامات قابل افسوس امر ہے

انہوں نے کہا کہ مخالفین کو برادری کے سردار سابق ایم پی اے رئیس محبوب احمداور ان کے بیٹے حمزہ محبوب کی عوامی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکارہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں جو کسی صورت کامیاب نہیں ہو نگے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button