محکمہ ہائی وے لیاقت پور کی ہیڈ 42پر موجود اربوں روپے کی سرکاری پراپرٹی 4ایکڑ پر قبضہ

لیاقت پور :محکمہ ہائی وے لیاقت پور کی ہیڈ 42پر موجود اربوں روپے کی سرکاری پراپرٹی 4ایکڑ پر قبضہ مافیا نے قبضہ کرلیا،ہیڈ 42پر ایک نیا شہر آباد کردیاگیا،شہر آباد کرانے میں اعظم پٹواری اور اسلم گرداور کا مکمل ہاتھ تھا،

اسلم گرداور اور اعظم پٹواری نے 50لاکھ روپے ناجائزقابضین سے لیے جبکہ نعیم پٹواری کو معاملہ حل کرانے پر بطور انعام 15لاکھ روپے نقد اور وسیب اجرک پہنائی گئی،

پرائیویٹ لوگوں نے درجنوں دکانیں اورڈیرے تعمیر کردئیے ہیں،فی دکان 10لاکھ روپے میں فروخت ہونے کا انکشاف، سرکاری اراضی کی فروخت کا اب بھی سلسلہ جاری ہے،

ہائی وے کے آفیسران اب بھی مقامی لوگوں سے پیسے وصول کرنے میں مصروف ہیں کمشنر بہاول پور اور ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان سے فوری کاروائی اور سرکاری رقبہ واگزار کرانے کا مطالبہ۔

چک نمبر42میں واقع ہیڈ 42میں 4ایکڑ رقبہ محمد رفیق اور محمد دین کے نام تھا یہ4ایکڑ محکمہ ہائی وے نے ان سے لے لیا اور محمد رفیق و محمددین کو متبادل 4ایکڑ زمین چک نمبر 40میں لیکر الاٹ کرا دی جس پر اب موقع پر محمد رفیق اور محمد دین کی وفات کے بعدانکے وارثان کاقبضہ موجود ہے

بعدازاں قبضہ مافیانے محکمہ ہائی وے لیاقت پور کی کمرشل دکانوں کی جگہ پر قبضہ کرکے فی دکان 10لاکھ روپے میں فروخت کرنا شروع کردی اور اب تک درجنوں دکانیں فروخت کردی گئی ہیں اور اس وقت بھی دکانوں کے فروخت کا سلسلہ جاری ہے

سابقہ اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پورمحمد آصف اقبال بھٹی نے قبضہ واگزار کرانے کے لیے باقاعدہ ناجائز قابضین کو 15دن کا نوٹس بھیجوایا اور واضع پیغام دیا گیا

کہ 15یوم کے بعد حکومت کی ہدایت کے مطابق گرینڈ آپریشن کے ذریعے دکانات مسمار کرتے ہوئے ملبہ بحق سرکار ضبط کرلیاجائے گا

لیکن اسی دوران اسسٹنٹ کمشنر آصف اقبال کا لیاقت پور سے لیہ ٹرانسفر ہوا توجاگیردار گرداور محمد اسلم اوٹاؤن پلانر پٹواری محمد اعظم نے کاروائی رکوانے کے لیے ناجائز قابضین کو پوری تسلی دی اور واضع الفاظ میں کہا کہ ہم نے آپ لوگوں کو بچانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کا تبادلہ کروادیا ہے

اب کوئی بھی اے سی یا تحصیلدار آپ لوگوں کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا ذرائع کے مطابق اسلم گرداور اور اعظم پٹواری نے 50لاکھ روپے ناجائزقابضین سے لیکر انکو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی

جبکہ نعیم پٹواری کو معاملہ حل کرانے پر بطور انعام 15لاکھ روپے نقد اور وسیب اجرک پہنائی گئی،

پرائیویٹ لوگوں نے درجنوں دکانیں اورڈیرے تعمیر کرلیے ہیں شہریوں نے کمشنر بہاول پور اور ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان سے فوری کاروائی اور سرکاری رقبہ وگزار کرانے کا مطالبہ کیا ہے

جبکہ پٹواریوں اور دیگر آفیسران نے ان الزامات کو غلط قرار دیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button