گنیش مندر بھونگ میں توڑ پھوڑ 10لاکھ67ہزار کی رقم انتظامی کمیٹی کے حوالہ

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر گنیش مندر بھونگ میں توڑ پھوڑ کرنے والے زیر حراست شرپسند عناصر سے وصول کی گئی 10لاکھ67ہزار کی رقم گنیش مندر کی انتظامی کمیٹی کے حوالہ کر دی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کلیم یوسف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے گنیش مندر بھونگ شریف میں جاکر شرپسند عناصر سے حاصل کی جانے والی رقم مندر کمیٹی کو دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گنیش مندر بھونگ پر شرپسندوں کی جانب سے حملہ ایک افسوسناک عمل تھا مگر شرپسندوں کے خلاف ریاست فوری حرکت میں آئی اور وزیر اعظم عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان نے اس افسوسناک واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو مندر کی بحالی اور ملوث عناصر کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے جس پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے فوری عملدرآمد کیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ گنیش مندر کو مختصر عرصہ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے کھول دیا گیا

جبکہ حملہ میں ملوث عناصر سے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق نقصان کی رقم بھی وصول کی گئی جسے آج گنیش مندر کی انتظامی کمیٹی کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button