طلباء کی اعلی نمبروں سے کامیابی لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی اعلی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں

رحیم یار خان :ضلع میں شرح خواندگی میں اضافہ اور فروغ تعلیم میں محکمہ خواندگی و غیر رسمی تعلیم رحیم یار خان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں پنجاب کی سطح پر بیسٹ ٹیچر کا ایوارڈ ڈرائنگ مقابلوں میں طلبہ کی پوزیشن اور پیک کے سکول بیسڈ اسیسمٹ میں طلباء کی اعلی نمبروں سے کامیابی لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی اعلی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ڈاکٹر خرم شہزاد نے عالمی یوم خواندگی کے موقع پر مختصر پر وقار تقریب جو کہ ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد کی گئی کے
اجلاس کی صدارت اور تقسیم انعامات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ یوم خواندگی منانے کا مقصد معاشرے میں تعلیم و خواندگی کے مجموعی شعور کو اجاگر کرنے اور افادیت کو دور دراز علاقوں میں مقیم تعلیم سے محروم سوسائٹی کو علم کی طرف راغب کرنا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر طلبا اساتذہ اور سٹاف میں نقد انعامات ٹرافیاں شیلڈ اور سرٹیفکٹ تقسیم کیے۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی رحیم یار خان رانا نوید اختر نے شرکا ء کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلع رحیم یار خان میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ خواندگی اور غیر رسمی تعلیم سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ضلع بھر میں تعلیم کے فروغ کیلیے انقلابی اقدامات کر رہا ہے

جس کے دور رس مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں بیس سال قبل 2001 میں وجود میں آنے والا محکمہ تنا آور درخت بن کر ثمر آور ثابت ہو رہا ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی رحیم یار خان محمد علی کھوسہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع رحیم یار خان میں پنجاب نان فارمل ایجوکیشن پروگرام کے تحت کلاس پنجم کی سطح کے 495 سکول تعلیم سب کیلیے کلاس سوئم لیول کے 35 ادارے غریب نادار اور بھٹہ پر کام کرنے والے مزدورں کے بچوں کو تعلیم دینے میں مصروف ہیں

ان اداروں میں طلبا کی مجموعی تعداد 18500 ہے جو کہ علم کی روشنی سے مستفید ہو رہی ہے تعلیم بالغاں کے 34 مراکز جیل دارالامان اور لائیو سٹاک زراعت سے وابستہ افراد کیلیے قائم کیے جارہے ہیں

ڈی او لٹریسی نے ضلع کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ضلع رحیم یار خان کے ٹیچر محمد آصف نے پنجاب لیول میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کیلیے دوسری پوزیشن حاصل کی اور طلباء کے درمیان مقابلوں میں مختلف جماعت کے طلباء نے پوزیشن حاصل کی
آخر میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ٹیچر محمد آصف کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ پنجاب دوسری پوزیشن اور آصفہ ارم و عثمان غنی کو ضلع سطح پر پوزیشن حاصل کرنے پر جبکہ کلاس پنجم کی طالبات گلشن عزیز امانی ارشد اقصی عاشق اور فاطمہ شہباز کو انعامات نقد کیش دئیے۔اور ڈرائنگ کے مقابلے میں انعام سے نوازا گیا۔

سٹاف میں لٹریسی موبلائزر ماسٹر ٹرینر محمد عقیل اظہر۔جام اسحق احمد۔فیصل بخاری۔ڈی ایل ایم خالد ظہور۔اور کمپیوٹر آپریٹر عمیر فضل کو سرٹیفکٹ پیش کیے ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے ڈرائنگ کے مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء کیلیے دس دس ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کیلیے سرکاری اداروں اور نجی تعلیمی اداروں میں سکالر شپ کے حصول کیلیے کاوشیں بروئے کار لانے پر زور دیا

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button